ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : مرڈیشور کے ساحل سمندرمیں ضروری اقدامات کرنے ناگریک ویدیکے کا مطالبہ

بھٹکل : مرڈیشور کے ساحل سمندرمیں ضروری اقدامات کرنے ناگریک ویدیکے کا مطالبہ

Sun, 16 Oct 2016 20:20:08    S.O. News Service

بھٹکل:16/اکتوبر(ایس او نیوز) مرڈیشور ساحل سمندر پر ہرسال لوگوں کا غرق ہوکر ہلاک ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ سے ضروری اقدامات کرنے کے لئے بھٹکل ناگریک ویدیکے نے مانگ کی ہے۔

اس سلسلے میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ویدیکے کے اعزازی صدر ہائی کورٹ کے وکیل دتاتریہ نائک نے کہا ہے کہ گذشتہ 13 اکتوبر کو مرڈیشور کے سمندر میں 3تین نوجوان سیاحوں نے جان گنوائی ہے ، جس کے لئے اہم وجہ وہاں کوسٹل لائف گارڈ کا نہیں ہونا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  ساحل سمندر اسپورٹس بوٹنگ چلانےکے لئے تجربہ کار کوچرس کو ہی منظوری دیں۔ ضلعی انتظامیہ آبی کھیل کے لئے ٹینڈر طلب کرتی ہے، انہون نے اجازت نامہ اور تجربہ کار وں کو ہی ترجیح دینے کامطالبہ کیا ہے ۔


Share: